تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:6

گورنرووزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا فوجی افسران کی شہادت پر اظہارافسوس

جیو نیوز - پشاور…خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ اوروزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے دیر میں میجر جنرل ثناء اللہ سمیت پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کااظہارکیاہے۔ خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک نے دیر میں دھماکے میں میجر جنرل ثناء اللہ ،لیفٹیننٹ کرنل توصیف اورلانس نائیک عرفان کی شہادت پررنج وغم کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ پاک فوج کے عظیم سپوتوں کی قربانیاں عزت و وقار کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔گورنراوروزیراعلیٰ نے کہاکہ قیام امن کیلئے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اورشہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.