15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:46
حب میں راکٹ حملہ، نیٹو کے 20 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز تباہ
جیو نیوز - حب … حب میں نیٹو آئل ٹینکرز پر راکٹ حملے میں 20 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز جل کر تباہ ہوگئے، واقعے میں ایک ڈرائیور اور خاتون بھی زخمی ہوگئیں۔ حب میں آر سی ڈی ہائی وے پر بھوانی کے قریب نیٹو آئل ٹینکرز پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس سے آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی ا ور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے قریب کھڑے 20 آئل ٹینکرز اور کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ آگ لگنے سے جھلس کر ایک ڈرائیور اور خاتون زخمی ہوگئیں۔ آئل ٹینکرز سے بہنے والے تیل کے باعث آر سی ڈی ہائی وے پر بھی آگ لگ گئی اور کوئٹہ کراچی کے درمیان ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کراچی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔