تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:34

بالاکوٹ :دومختلف حادثات میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک ، 4زخمی

جیو نیوز - بالاکوٹ…مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں 2مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحصیل بالاکوٹ کے گاوں سنگل پو ئنی میں سائیں محمد نامی شخص گھاس کاٹنے کے دوران پھسل کر کھائی میں گرگیاجس سے اُس کی موت واقع ہوگئی۔مرحوم کے رشتہ دار قاضی احمد اپنی جیپ میں فیملی کے ہمراہ جنازے سیواپس آ رہے تھے کہ ایک پہاڑی موڑ پر جیپ پھسل کے کھائی میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں اُن کی اہلیہ رشیدہ بیگم ہلاک جبکہ قاضی احمد اور اُن کے 3رشتہ دار شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو بالا کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.