15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:57
فوجی افسروں کی شہادت:شہباز شریف کا جنرل کیا نی سے اظہار تعزیت
جیو نیوز - لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آرمی چیف کو فون کرکے اپر دیر کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے اور شہید ہونے والے افسروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔سرکاری ہینڈ آوٴٹ کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کے بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔وزیر اعلیٰ نے ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے بھی اظہار ہمدردی کیا ہے۔