تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:45

پشاور میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار، مزید بارش کا امکان

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔پشاور میں بعد از دوپہر موسم خوشگوار ہوا۔ پہلے تیز ہوائیں چلنیلگی اورپھربونداباندی شروع ہوگئی۔ بونداباندی سے موسم کی تبدیلی کے ساتھ گرمی کے ستائے شہریوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی بھی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.