تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:2

پشاور: الیکٹرانکس شاپ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

جیو نیوز - پشاور…پشاور یونیورسٹی روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدقابو پالیا گیا۔آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔پشاور کے یونیورسٹی روڈ پر واقع نجی الیکٹرانکس کمپنی کے آو ٹ لٹ پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی ٹیموں کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا۔تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.