تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 0:10

اپر دیر کے شہداء کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کردی گئی

جیو نیوز - اپردیر…اپردیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے میجر جنرل ثنا اللہ خان، لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائک عرفان ستار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید میجر جنرل ثنا اللہ خان، لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور لانس نائک عرفان ستار کی نماز جنازہ پیر کی شب چکلالہ گیریزن میں ادا کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار، گورنر خیبرپختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان، چیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، قائم نیول چیف وائس ایڈمرل ذکاء اللہ اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کی لاشیں تدفین کیلئے آخری آرام گاہ روانہ کردی گئیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.