16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:36
مالاکنڈ: مکان کی چھت گرگئی، 6افراد جاں بحق، 7زخمی
جیو نیوز - مالاکنڈ…بٹ خیلہ اور سرگودھا میں موسلادھار بارشوں کے باعث مکان کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ مالاکنڈ ایجنسی میں رات گئے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔بارش سے بٹ خیلہ کے علاقے چپئی میں عبدالرحمان نامی شخص کے گھر کی چھت گرگئی۔حادثے میں عبدالرحمان کی اہلیہ،اس کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں جاں بحق جبکہ عبدالرحمان تین بیٹوں سمیت زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سرگودھا کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں بھی تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔