تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:10

عمران فاروق کو آزاد سیاسی جماعت بنانے کی خواہش پرقتل کیا گیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ

جیو نیوز - لندن…اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کو آزاد سیاسی جماعت بنانے کی خواہش پرقتل کیا گیا، ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کی تیسری برسی کے موقع پر اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات عمران فاروق کی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کے گرد گھومتی ہیں، عمران فاروق نے نئی سیاسی جماعت کے لیے فیس بک پرپیج بھی بنایا تھا، فیس بک کے ذریعے عمران فاروق سے بہت سارے لوگوں نے رابطہ کیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں اب تک 4ہزار 76افراد سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے اب تک 6 ہزار 300 دستاویزات دیکھی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.