16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:25
اسلام آباد :امریکی شہری اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا
جیو نیوز - اسلام آباد…اسلام آباد میں ایک امریکی شہری اپنی رہائش گاہ میں مردہ پایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہربن نامی امریکی شہری اپنی رہائش گاہ سیکٹرای سیون میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا۔ ہربن انجینئرتھا اور ڈیڑھ سال سے پاکستان میں مقیم تھا۔امریکی شہری کی لاش پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمنتقل کردی گئی ہے۔