تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:38

وزیراعظم سمیت1044ارکان پارلیمنٹ نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو 30 ستمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے اب تک وزیر اعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت 1 ہزار 44 ارکان نے یہ معلومات جمع نہیں کرائیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اب تک سینیٹ ،قومی اور صوبائی اسمبلیز کے صرف 121ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات ملی ہیں،سینیٹ کے 20،قومی اسمبلی کے 33،پنجاب اسمبلی کے 57،سندھ کے 7،بلوچستان کے 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے صرف ایک رُکن نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15 اکتوبر کو نوٹی فکیشن کے ذریعے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رُکنیت معطل کردی جائے گی اورانہیں بطور ممبر سینیٹ یا اسمبلی کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.