16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:7
صوبائی حکومتیں بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں،جماعت اسلامی
جیو نیوز - لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل اورصدر سیاسی کمیٹی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ چاروں صوبائی حکومتیں بلاتاخیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی قائمہ کمیٹی سیاسی امور کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ گزشتہ پانچ سال بھی جمہوریت کے دعوے دار حکمرانوں نے عوام کو بلدیاتی اداروں کے حقوق سے محروم رکھا .جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ چاروں صوبوں کو موثر انتخابی حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔ اجلاس میں سبجیکٹ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کیں گئیں اور آئندہ چار سال کیلئے جماعت اسلامی کی انتخابی سیاسی اور عوامی مسائل ، رابطہ عوام مہم کی تجاویز زیرغور آئیں۔ سیاسی کمیٹی کی تجاویز امیر جماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن اور مرکزی مجلس شوریٰ کو پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ اپر دیر میجر جنرل لیفٹیننٹ کرنل اور لانس نائیک کی شہادت پر پوری قوم افسردہ ہے۔