تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:23

قومی اسمبلی میں اپر دیر کے فوجی شہداء کے لئے فاتحہ خوانی

جیو نیوز - اسلام آباد…قومی اسمبلی میں اپر دیر میں جاں بحق ہونے والے میجر جنرل ثنا اللہ،لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور فوجی جوان عرفان ستار کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوا تو اپر دیر حملے میں پاک فوج کے میجر جنرل ثنا اللہ،لیفٹیننٹ کرنل توصیف اور جوان عرفان ستار کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی اسد عمر،ثریا جتوئی،محمد علی راشد،مسز مبشر اقبال اور نور ربانی کھر نے حلف بھی اٹھایا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.