تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:11

ایم کیو ایم عمران فاروق گروپ کے نام سے علیحدہ پارٹی کا اعلان

جیو نیوز - لندن…بلدیہ ٹاوٴن کے سابق سیکٹر انچارج محمد نعیم نے ایم کیوایم عمران فاروق گروپ کے نام سے علیحدہ پارٹی کا اعلان کردیا۔لندن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محمد نعیم ایم کیوایم عمران فاروق گروپ کے کنوینر ہوں گے جبکہ لندن اور برطانیہ کی رابطہ کمیٹی کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا۔ محمد نعیم نے امید ظاہر کی کہ نوازشریف حکومت عمران فاروق قتل کیس میں اسکاٹ لینڈیارڈ کی مدد کرے گی اور کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.