تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:44

لاہور میں بچی سے زیادتی: اسلام آباد میں پی پی اور سول سوسائٹی کا احتجاج

جیو نیوز - اسلام آباد … لاہور میں 5 سال کی بچی سے زیادتی کے خلاف پیپلز پارٹی اور سول سوسائٹی نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا، ان کا مطالبہ ہے کہ ایسے گھناوٴنے جرم میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ لاہور میں کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے ارکان نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ قائدین نے کہا کہ معصوم بچی سے انصاف کا تقاضا ہے کہ حکومت مجرموں کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنائے، علماء حضرات فتویٰ دیں اس کے خلاف کہ یہ واجب القتل شخص ہے جس نے یہ کام کیا۔ پی پی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ ہم حکومت پر پریشر ڈالیں کہ کہیں ایسا واقع ہو تو مجرموں کے خلاف کیس کو اتنا اسٹرانگ بنائیں، ڈی این اے اور فارنزک ہیں، ٹیسٹ ایسے ہوں کہ میڈیکولیگل کیس اچھا ہو تو میرا خیال ہے کہ ٹرائل کورٹ کیلئے سزا دینا آسان ہو جائے گا۔ سول سوسائٹی کے ارکان نے لاہور میں معصوم بچی سے زیادتی کے خلاف اسلام آباد کی سپر مارکیٹ کے سامنے احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کاتحفظ اولین ترجیح ہونی چاہئے، سیاسی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کو بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلئے متحد ہو کر آواز اٹھانا ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.