تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:0

کل سے پشاور کے تینوں ٹیچنگ اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان

جیو نیوز - پشاور…پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوانے کل سے پشاور کے تینوں ٹیچنگ اسپتالوں میں ہڑتال کا اعلان کیاہے۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہسوار کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈاکٹرزکے مطالبات کے آگاہ سے کردیا ہے۔ جن میں سروس اسٹرکچر ، ڈاکٹروں کی سیکورٹی، تنخواہوں میں اضافہ اور صوبائی وزیرعلی امین گنڈا پور کو سبکدوش کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ہڑتال کی جائیگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ صوبے کے دیگر اسپتالوں تک پھیلایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.