تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:0

خیبر پختون خوا : بجلی نادھندگان سے17 کروڑ بقایا جات وصول

جیو نیوز - پشاور… احتساب بیورو خیبر پختون خوا نے بجلی نادھندگان سے17 کروڑ سے زیادہ بقایا جات وصول کرلئے۔قومی احتساب بیورو،پیسکو اور ٹیسکو حکام پر مشتمل خصوصی سیل نے بجلی کے کمرشل صارفین کے ذمے واجب الادا 17 کروڑ 19 لاکھ روپے کے بقایا جات وصول کرلئے۔ حکام کے مطابق ایسے صارفین سے بھی وصولی کی گئی جو 6 سال سے نادہندہ تھے۔ نیب حکام نے نادہندگان کو خبردار کیا ہے کہ وہ بقایا جات کی فوری ادائیگی کریں بصورت دیگر ان کے کنکشن ختم کرنے کے علاوہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.