تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 9:28

لاہور ہائیکورٹ میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کیس کی سماعت

جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے قانون کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ کے روبروبجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے قانون کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے موٴقف اختیارکیاکہ نیپرا کے سیکشن 31(4)میں فنانس ایکٹ کے تحت ترمیم کی گئی، جو غیرقانونی ہے،درخواست گزار نیاستدعاکی کہ جولائی2008ء سے ستمبر2011ء تک وصول کیا گیا سرچارج صارفین کو واپس دلایا جائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4۔اکتوبرتک ملتوی کر دی اور اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.