17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:26
شہزاد اکرم کو حساس ادارے 3 ستمبر کو اٹھا کرلے گئے ،والدین
جیو نیوز - لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم شہزاد اکرم القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حساس اداروں کی حراست میں ہے ،ایم فل کے طالب علم شہزاد اکرم کے والدین کا کہنا ہے کہ حساس ادارے 3 ستمبر کو اسے اٹھا لے گئے تھے ،ان کے بیٹے کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں،ام فروا کی رپورٹ کے مطابق پریشان حال اور روتے ہوئے والدین نے بتایا کہ انھوں نے 15 روز سے اپنے بیٹے کو نہیں دیکھا، شہزاد کے والد حاجی محمد اکرم کا کہنا ہے کہ شہزاد 3 ستمبر کو نامعلوم شخص کا فون سننے کے بعد گھر سے گیا ،پھر واپس نہیں آیا،ان کی درخواست پر پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کی،شہزاد کی والدہ کا کہنا تھا کہ شہزاد چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ،نمازوں کا پابند اوردینی کتب پڑھنے کا شوق رکھتا ہے ،اس نے سائنس کالج وحدت روڈ سے ایف ایس سی کے بعد بی ایس سی آنرز کیا،اس کا کوئی دوست نہیں،والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے حق حلال کی کمائی سے اپنے بچوں کی پرورش کی، ضعیف عمری میں بیٹے کی جدائی نے کمر توڑ کر رکھ دیا ہے۔