تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 17:13

لاہور: مطالبات کی منظوری کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم

جیو نیوز - لاہور…لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنے مطالبات کے حق میں بارہ گھنٹے سے زائد احتجاجی دھرنا دے کر مال روڈ بلاک رکھی، حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعدسڑک کو ٹریفک کیلیے کھول دیاگیا۔زاہد شیروانی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر سے سیکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے مطالبات منوانے کا عزم لیے لاہورمیں جمع ہوئیں۔ احتجاجی دھرنے میں اپنے بچوں اور سڑک پر ہی رات گزارنے کاسامان بھی لائیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے دھرنا جاری رہے گا۔دھرنے کے دوران ڈی سی او لاہور کی جانب سے مظاہرین کو چائے بھجوائی گئی لیکن مظاہرین نے چائے واپس کر دی، اسی دوران ڈی سی او ، سیکریٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ نے لیڈی ہیلتھ ورکروں کی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات میں ان کے تمام مطالبات منظور کر لیے۔جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیاگیا۔ رات گئے تک جاری رہنے والے دھرنے سے مال روڈ پرکئی گھنٹے ٹریفک معطل رہاجس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.