تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:7

ڈیکلن واش کی رپورٹ بے بنیاداور صحافتی اخلاقیات کے خلاف ہے،عباد الرحمن

جیو نیوز - شکاگو… وڈیرانہ ذہنیت پاکستانی نوکر شاہی اور سیاسی اشرافیہ کی رگوں میں دوڑتی ہے جسے ایم کیو ایم کا اختیار کردہ متوسط طبقے کے منصفانہ ضابطہ قبول نہیں ہے۔نیویارک ٹائمز میں ڈیکلن واش کی بے بنیاد اور حقائق کے بر خلاف رپورٹ ادارے کی اپنی ہی پالیسی سے انکار اور صحافتی دیانت داری پر سنگین سمجھوتہ ہے۔ ڈیکلن واش کو ناپسندیدہ سرگرمیوں کے الزام میں مئی 2013میں پاکستان بدر کیا گیا تھا۔ انکی رپورٹ غیر متوازن، حقائق کے منافی اور ایم کیو ایم دشمنی پر مشتمل ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈیکلن واش پاکستان میں جاری ایم کیو ایم مخالف آپریشن میں ملوث انتظامیہ کی ہمدردی حاصل کرکے مخصوص مقاصد کے لیئے پاکستان لوٹنا چاہتے ہیں۔ اگر پاکستانی پولیس ڈیکلن واش سے تفتیش کرے تو وہ بھی سانحہ11 ستمبر کے منصوبہ ساز ہونے بلکہ اسامہ بن لادن ہونے تک کا اقرار کر لیں گے، یہ باتیں، ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عباد الرحمان نے نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹر کو لکھے گئے اپنے ایک تفصیلی خط میں کیا ہے۔عبادالرحمن نے مزید کہا کہ ڈیکلن واش نے اپنی رپورٹ میں جان بوجھ کر ایم کیو ایم کے مثبت پہلوؤں کو منفی انداز میں پیش کیا جو مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش ہے۔انکی رپورٹ کے برخلاف الطاف حسین برطانوی شہری اور قانون کو مکمل طور پرجوابدہ ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہے ۔گزشتہ 26برس سے اسے شہری سندھ کا85 فیصد سے زائد، مستقل اور مسلسل مینڈیٹ حاصل ہے۔اتنی گہری جڑیں رکھنے والی سیاسی جماعت کے بارے میں یہ کہنا کہ اب وہ زوال کا شکار ہے کچھ عجیب اور متعصبانہ لگتاہے۔ واش کو تو یہ بھی معلوم نہیں کہ الطاف حسین نے 1992کے فوجی آپریشن کے دوران نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے قاتلانہ حملوں کی وجہ سے ملک چھوڑا، واش نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے الطاف حسین کے گھر پر چھاپے، انکے کزن اشتیاق حسین کی گرفتاری اور ضمانت اور چھ لاکھ ڈالرز کی ضبطی کے بارے میں لکھا ہے۔ حالانکہ اشتیاق حسین نام کا کوئی کزن اور اسسٹنٹ لندن یا کہیں اور موجود ہی نہیں، رقم کی ضبطی کے حوالے سے واش نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔دیگر جھوٹی اور بے سروپا باتوں کے علاوہ واش نے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کو بھی بدنام کرنے اور اسے کسی سیاسی سلطنت کا حصہ ثا بت کرنے کی کوشش کی۔حالانکہ ریاستی آپریشن کے دوران اپنی جان بچاکر ہزاروں مہاجر پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور شمالی امریکہسمیت دنیا بھر میں آباد ہوئے اور قانون پسند شہریوں کی حیثیت سے زندگیگزار رہے ہیں۔جبکہ ایم کیوایم نارتھ امریکہ فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ایک خودمختار، رجسٹرڈ جماعت ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.