تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:23

خیبر پختونخوا میں 30 لاکھ بچے اسکولوں سے محروم

جیو نیوز - پشاور…خیبر پختونخوا میں 30 لاکھ بچے اسکولوں سے محروم ہیں۔ جنھیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے صوبائی حکومت کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا معراج ہمایوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ پالیسی سائنس کے زیر اہتمام صوبائی تعلیمی بجٹ سیمینار سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صو بہ میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔جن میں اسکولوں کی تعداد بڑھانا ،مفت تعلیم و کتب کی فراہمی اور اساتذہ کو جدید تربیت دینا شامل ہیں۔ سیمینارمیں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ، سینیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.