تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:12

ملتان :8 سالے بچے کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا

جیو نیوز - ملتان…ملتان کے نواحی علاقہ قادر پوراں میں نامعلوم ملزمان نے 8 سالے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا ۔پولیس تھانہ قادر پو راں کے مطابق قادر پو راں بائی پاس کے نزدیک کھیتوں سے ایک نامعلوم بچے کی لاش ملی ہے جس کو گلا دبا کر قتل کیا گیا اور ابتدائی حالات سے لگتا ہے کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر ہی معلوم ہوں گے بچے کی شناخت کے لئے علاقے کی مساجد میں اعلانات کرائے گئے ہیں لیکن بچے کی شناخت نہی ہو سکی بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانہ میں رکھوا دی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.