تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 21:32

اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان کوقید وجرمانے کی سزا

جیو نیوز - کراچی …بلا ل احمد…انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان انعام حسین اور عدنان کو جرم ثابت ہوجانے پر مجموعی طور پر ۳۲،۳۲سال قید اور ۵۰ ،۵۰ ہزارروپے جرمانے کی سزا دے دیا ہے جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزمان کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی، مقدمے کی سماعت کے موقع پر ملزمان کوجیل سے لایا گیا تھا استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 28جنوری 2008 کو کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سے کاروباری شخص مدعی مقدمہ عبدالعزیز کو اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے تاوان وصول کرکے رہا کیا جسکے بعد مدعی مقدمہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا دیا تھا ۔دریں اثناء وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے پراسیکوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کا استعفی نامنظور کرتے ہوئے انھیں کام جاری رکھنے کا حکم دیاہے ، تفصیلات کے مطابق پراسیکوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان کے استعفے کی خبر نشر ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ نے شہادت اعوان کو طلب کیا اور وجوہات معلوم کیں، ذرائع کے مطابق شہادت اعوان اپنے ماتحت افسران کی جانب سے نازیبا رویہ رکھنے پر دل برداشتہ تھے تاہم وزیراعلی نے انھیں حکم دیا کہ وہ کام جاری رکھیں ، ان کا استعفی منظور نہیں کیا جاسکتا ، جس پر شہادت اعوان نے استعفی واپس لے لیا ہے اور انھوں نے منگل کو اپنے دفتر معمول کے مطابق فرائص سرانجام دئیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.