17 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 22:21
جیونیوزنے زیادتی کاشکاربچی کی ایک گھنٹا24منٹ کی مسنگ فوٹیج حاصل کرلی
جیو نیوز - لاہور…جیونیوزنے زیادتی کاشکاربچی کی ایک گھنٹا24منٹ کی مسنگ فوٹیج حاصل کرلی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6بجکر52منٹ پرشلوارقمیض پہنے ایک شخص بچی کوایم ایس آفس کے باہرچھوڑجاتاہے، ایک خاتون اپنی بیٹی سمیت بچی کواسپتال سے باہرلے جاتی ہے،پھرواپس لے آتی ہے، خاتون بچی کو سیکیورٹی گارڈکے حوالے کردیتی ہے، سیکیورٹی گارڈبچی کوساتھ لے کراسکے والدین کوتلاش کرتا پھرتاہے، جب کچھ پتانہیں چلتاتو گارڈ بچی کواسپتال میں قائم پولیس چوکی لے جاتاہے، چوکی میں تعینات پولیس اہلکار بچی کوایمرجنسی میں لے جاتے ہیں، پھر اندراج رجسٹرمیں نامعلوم بچی کے طورپراسکاعلاج شروع کردیاجاتاہے۔