تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:41

12 مئی واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پاکستان نہیں چلے گا، اچکزئی

جیو نیوز - اسلام آباد … پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کراچی دہشت گردوں کا شہر بن چکا ہے، 12 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پاکستان نہیں چلے گا۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے قتل عام کی تحقیقات کرائی جائیں ورنہ پاکستان نہیں چلے گا، پاکستان بنا تو اسے سیاسی کے بجائے دو نمبر لوگوں سے چلانے کی کوشش کی گئی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جیلوں میں صرف وہی لوگ رہ گئے ہیں جنہوں نے جوتی چرائی تھی یا سائیکل، ایور گرین نما افراد سیاستدان بنے پھرتے ہیں، وہ خاک اس ملک کو چلائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.