18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:42
ژوب: افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 پاکستانی جاں بحق، 20 زخمی
جیو نیوز - ژوب … ژوب میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 5 پاکستانی شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق لیویز ذرائع نے ژوب میں پاک افغان سرحدی علاقے قمر دین کاریز میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 5 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مختلف گاڑیوں کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ پاک افغان سرحدی علاقہ ژوب شہر سے 350 سے 400 کلو میٹر دور ہے۔