18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:38
دہشتگردوں کی جہاں اطلاع ملی وہاں کارروائی کرینگے،آئی جی پنجاب
جیو نیوز - لاہور…انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب خان بیگ کاکہناہے کہ دہشت گردوں کی تعلیمی اداروں سمیت جہاں بھی موجودگی کی اطلاع ملے گی، وہاں کارروائی کی جائے گی۔آئی جی پنجاب سٹی ٹریفک پولیس کے لاہوردفتر میں ملک کے پہلے سینٹرالائیزڈلائسنسنگ سسٹم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے،انہوں نے کہاکہ دہشت گردعناصر کی موجودگی کے بارے میں تعلیمی اداروں سمیت جہاں سے بھی معلومات ملیں گی، وہاں کارروائی کی جائے گی ، لاہورمیں 5سالہ بچی سے ایادتی کیس کے سوال پر آئی جی پنجاب نے بس اتناکہا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔