تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:31

سانحہ چلاس: فورسز پر حملے اور سیاحوں کے قتل کے الزام میں مزید 3 افراد گرفتار

جیو نیوز - چلاس … سانحہ چلاس میں سیکیورٹی فورسز پر حملے اور سیاحوں کے قتل کے الزام میں مزید 3 ملزمان کو حساس اداروں اور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 5 اگست کو چلاس میں پاک فوج کے کرنل، کیپٹن اور ایس ایس پی کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم لیاقت کی گرفتاری تھک نالہ چلاس کے قریب سے عمل میں آئی۔ یوں اس اہم کیس میں اب تک 5 ملزمان گرفت میں آچکے ہیں جبکہ ایک مفرور ہے۔ زیر حراست ملزم لیاقت کی نشاندہی پر سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر ملکی سیاح قتل کیس میں بھی چھاپے مارے اور راولپنڈی سے حبیب اور چلاس سے کفایت اللہ قاری پکڑے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.