تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:20

سندھ اسمبلی میں گواہوں کے تحفظ کا بل متفقہ طور پر منظور

جیو نیوز - کراچی … سندھ اسمبلی نے گواہوں کے تحفظ کا بل متفقہ طورپر منظورکرلیا ہے، ارکان کا کہنا ہے کہ گواہوں کو تحفظ دینے سے معاشرے میں امن کے قیام اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ سنگین مقدمات میں گواہی دینے والوں کے تحفظ کیلئے بل صوبائی وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے پیش کیا، صوبائی وزیر نے کہاکہ تحفظ نہ ملنے کی وجہ سے گواہ عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتے ہیں اور عدم ثبوت پر ملزمان آزاد ہوجاتے ہیں، اس لئے گواہوں کے تحفظ کی قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سرداراحمد نے گواہوں کے تحفظ کے بل کو اچھی پیش رفت قراردیتے ہوئے بل کی غیرمشروط حمایت کی، تحریک انصاف ، مسلم لیگ نون،فنکشنل لیگ سمیت مختلف جماعتوں کے ارکان نے بھی بل کی حمایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.