تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:36

گوجرانوالہ کے نجی اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی ،50 بچے متاثر

جیو نیوز - گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں نجی اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 50بچے متاثر ہوگئے ہیں۔سیالکوٹ روڈ پر واقع نجی اسپتال کے نرسری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے 50بچے متاثر ہوئے۔متاثرہ بچوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیاگیا ہے جبکہ 15بچوں کو آکسیجن فراہم کردی گئی ہے۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بچے خیریت سے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.