تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:36

پی آئی اے کی پرواز میں 14 گھنٹے کی تاخیر،کپتان معطل

جیو نیوز - اسلام آباد…بریڈفورڈ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں 14 گھنٹے کی تاخیر پر جہاز کے کپتان کو معطل کردیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجورکے مطابق پی کے 776 کے پائلٹ کو رولز کی خلاف ورزی پر فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ کپتان کے خلاف یہ کارروائی ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد کی گئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام کی جانب سے تفصیلی رپورٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.