تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:36

بلوچستان :بی اے اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات بیس ستمبر سے ہونگے

جیو نیوز - کوئٹہ…بلوچستان یونیورسٹی کے تحت بی اے اور بی ایس ی کے سالانہ امتحانات بیس ستمبر سے شروع ہورہے ہیں،صوبے بھر میں تیس ہزار سے زائد طلبا وطالبات امتحانات میں حصہ لیں گے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق بیس ستمبر سے شروع ہونے والے امتحانات کیلئے صوبے میں 80 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جن میں سے تیس مراکز کوئٹہ میں قائم کئے گئے ہیں ۔80 امتحانی مراکز میں چار سو کے لگ بھگ نگران تعینات کئے گئے ہیں۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق امتحانی میٹریل تمام امتحانی مراکز میں پہنچا دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.