19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:40
بار بار بولنے پر شہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو ایوان سے باہر نکال دیا
جیو نیوز - کراچی…قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحرعباسی کو ایوان سے باہر نکال دیا۔اسپیکر نے نشست پر نہ بیٹھنے اور بار بار بولنے پرنصرت سحرعباسی کوایوان سے باہر نکالا۔شہلارضا نے اس موقع پر کہا کہ ماضی میں بھی ڈسپلن کی خلاف وزری کرنیوالوں کو ایوان سے باہر نکالا جاتا رہا ہے۔نصرت سحرعباسی کوایوان سے نکالنے کے بعدفنکشنل لیگ کے ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔