19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:49
لاہور بچی زیادتی کیس ، خاکے سے مشابہہ شخص گرفتار
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں بچی زیادتی کیس میں ملزم کے خاکے سے مشابہہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ،ڈاکٹروں نے بچی کی حالت کو قدرے بہتر اور بیان دینے کے قابل قرار دیدیا۔ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی۔گنگارام اسپتال کے ذرائع کے مطابق زیادتی کا شکارپانچ سالہ بچی کی حالت پہلے سے بہترہے،کھلونوں سے کھیلنے کے ساتھ ماں باپ سے باتیں بھی کرنے لگی ہے،اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو بچی سے ملنے کی اجازت دیدی، ذرائع کے مطابق بچی کی دوبارہ سرجری کیلیے اگلے ہفتے میڈیکل بورڈ بیٹھے گاجس میں گائنی ،سائیکاٹرسٹ اوربچوں کے ماہر ڈاکٹر شامل ہونگے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خاکے سے ملتے جلتے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیکرتفتیش کی جا رہی ہے ، اسپتال کے گارڈز اور زیرحراست مشکوک افراد کے بعد ڈاکٹروں سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے بچیوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، جس میں زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کیلیے فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا گیاہے۔