19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 13:46
کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسودکا جاویدابراہیم پراچہ سے ٹیلی فونک رابطہ
جیو نیوز - لاہور…کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ محسودنے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی جاویدابراہیم پراچہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ جاویدابراہیم پراچہ کے مطابق دوران گفتگو حکیم اللہ محسود نے اپنے 50قیدیوں کی رہائی کیلئے نام دیے۔ جاویدابراہیم پراچہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے طریقہ کار پر بات کر رہا ہوں، قیدیوں میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور تحریک طالبان کے قیدی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاوید ابراہیم پراچہ نے اڈیالہ جیل میں طالبان قیدیوں سے ملاقات کی ہے جبکہ چوہدری نثارنے بھی آئی ایس آئی نمائندے کے ہمراہ جاوید ابراہیم پراچہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کے لیے فریقین کے درمیان گفتگو ہوئی ہے۔