تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:3

اسلحہ اسمگلنگ پر رمضان بھٹی کمیشن رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

جیو نیوز - کراچی…کراچی کی بندر گاہ سے اسلحے کی اسمگلنگ سے متعلق رمضان بھٹی کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے کراچی بندر گاہ سے اسلحے کی اسمگلنگ سے متعلق رمضان بھٹی پر مشتمل کمیشن تشکیل دیا تھا، کمیشن کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حساس اداروں نے اسلحے کی اسمگلنگ کے معاملے سے انکار کیا ہے لیکن سمندری راستوں سے اسلحے کی اسمگلنگ کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جاسکتا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 39سمندری راستے ہیں جہاں لانچوں کی آمد ورفت ہوتی ہے، صرف سات راستوں پر کسٹم کی پوسٹیں ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کسٹم کے پاس وسائل کی کمی ہے، کنٹینرز، ٹرک اور دیگر گاڑیوں کو مختلف مقامات پر چیک کرنے کے لئے افرادی قوت، جدید آلات بھی نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.