تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 14:3

حب سے لیاری گینگ وار کے 20 ملزمان پکڑ لیے، سیکورٹی فورسز کا دعویٰ

جیو نیوز - حب…کراچی کے ملزمان کی دوسرے شہروں سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دو دن پہلے لاہور سے 3 افراد، کل مری سے 12افراد پکڑے گئے جبکہ سیکورٹی اداروں نے آج حب سے لیاری گینگ وار میں ملوث 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایف سی اہلکاروں نے حب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور دعویٰ کیا کہ لیاری گینگ وار میں ملوث 20سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں چار روز قبل نیٹو کے 20آئل ٹینکروں پر فائرنگ کر کے جلانے والے ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ ایف سی نے ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.