19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:4
توہینِ رسالت کا غلط الزام لگانے والے کو سزا دینے کا فیصلہ نہیں ہوا،مفتی منیب
جیو نیوز - کراچی…معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان سے بات ہوئی ہے۔ کونسل نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کے تحت توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والے کو سزا دی جا سکے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے توہین رسالت کی ایف آئی آر کا اندراج مشکل ہو جائے۔