19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:4
سانحہ نانگاپربت میں نامزدمزید2ملزمان گرفتار
جیو نیوز - گلگت…دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنی والے مزید 2ملزمان گرفتار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سانحہٴ نانگاپربت میں نامزد مزید 2ملزمان بلال اورحبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سانحہٴ نانگا پربت کے ماسٹر مائنڈ کو چند دن پہلے گرفتار کر لیا گیا تھا، تینوں گرفتار ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا۔ ملزمان نے بیان سیکیورٹی اہلکاروں کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی کوہ پیما کو اغوا کے بعد تاوان طلب کرنا چاہتے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں پر سب سے پہلے حبیب اللہ نے فائرنگ کی تھی، جبکہ تینوں ملزمان سانحہ لولوسر میں بھی ملوث ہیں۔