19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:13
لانڈھی مجید کالونی میں امام بارگاہ پر دستی بم حملہ،ایک شخص ہلاک، گیارہ زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں اما م بارگاہ پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے ،اسپتال ذرائع کے مطابق اس دستی بم حملے میں گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ امام بارگاہ لانڈھی بھینس کالونی کے قریب واقع ہے۔دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں موجود ہیں۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔