19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45
لانڈھی مجید کالونی میں امام بارگاہ پر دستی بم حملہ،ایک شخص ہلاک،16زخمی
جیو نیوز - کراچی…کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی مجید کالونی میں اما م بارگاہ پر دستی بم سے حملے کے نتیجے میں اسپتال ذرائع کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور 16 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق مذکورہ امام بارگاہ لانڈھی بھینس کالونی کے قریب واقع ہے۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔دریں اثناء فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ایس پی ملیر نے ایس ایچ او قائد آباد اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا ہے،اور واقعے کی مزید تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔