19 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 20:45
جسٹس باقر کیس کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا
جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر پر حملے کے کیس کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات سی آئی ڈی کے سپر کردی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی اے ڈی خواجہ کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقررکیا گیا ہے۔ اب تک گرفتار ملزمان اور تحقیقات پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔ تحقیقاتی ٹیم گرفتار کئے گئے ملزمان سے لیے گئے اب تک کے بیانات اور تحقیقات کا ازسر نو جائزہ لے گی۔