تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:11

روس کی پاکستان کو 5 ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کرنیکی پیش کش

جیو نیوز - اسلام آباد … روس نے پاکستان کو 5 ہزار میگا واٹ بجلی برآمد کرنے کی پیش کش کی ہے۔ روس کے ڈپٹی وزیر برائے توانائی کی قیادت میں ایک وفد نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی۔ روسی وفد نے پاکستان کو کرغیزستان اور افغانستان کے راستے 5 ہزار میگا واٹ بجلی فروخت کرنے کی پیشکش کی۔ روسی وفد نے پاکستان میں تیل وگیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کرنے اور پاکستان کو ایل این جی برآمد کرنے کی بھی پیشکش کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.