تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 15:49

کراچی میں رینجرز کوغیرمعمولی اختیارات دینے کا ترمیمی مسودہ منظور

جیو نیوز - اسلام آباد…وفاقی کابینہ نے ججوں پراسیکیورٹرز اور گواہوں کا تحفظ یقینی بنانے کے موثر قانونی اقدامات کیلئے انسداد دہشت گردی کا ترمیمی مسودہ منظور کرلیا ہے،جب کہ ٹارگٹ کلنگ ،اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوروں کے خلاف رینجرز کوعوام کے تحفظ اوراپنے دفاع میں گولی چلانے کا اختیار دینے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی بل 2013کے ترمیمی مسودے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی مسودے میں دہشت گردی کے مقدمات میں ججز،پراسیکیوٹرز اورگواہوں کا تحفظ یقینی بنانے کی کئی سفارشات بھی شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران انٹیلی جنس اور عسکری اداروں سے معاونت لینے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہشت گردی کے مقدمات کو30دن یا جلد از جلد نمٹانے کی ترامیم سمیت دہشت گردی کے ملزمان کو 90 دن کیلئے زیر حراست رکھنے کی تجاویز بھی ترمیمی مسودے میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔ اجلاس میں ٹارگٹ کلرز،اغواء کاروں اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی میں رینجرز کو عوام کے جان ومال کے تحفظ اور اپنے دفاع میں گولی چلانے کا اختیار دینے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.