تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 16:21

گھوٹکی میں دومغوی نوجوان بازیاب، خاتون اور پولیس اہلکار گرفتار

جیو نیوز - گھوٹکی…گھوٹکی میں پولیس نے چھاپا مار کر دو نوجوان مغویوں کو بازیاب کر وا کر ایک خاتون اور کراچی پولیس اہلکار سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی اسلام شیخ کے مطابق 3 ہفتے قبل قادر پور لنک روڈ سے اغوا ہونیوالے 2 نوجوان مغویوں کو پنوعاقل کے علاقے ٹھکریاٹے سے بازیاب کروالیا گیا،کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں کراچی کے علاقے کورنگی تھانے کا اے ایس آئی رازق بلو بھی شامل ہے اسلام شیخ کے مطابق اغوا برائے تاوان گینگ میں 12 افراد شامل ہیں ،دیگر 7 ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.