20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 18:46
سندھ اسمبلی میں ایڈز سے آگاہی ، علاج اورشعور کا بل منظور
جیو نیوز - کراچی…سندھ اسمبلی میں ایچ آئی وی ایڈز اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی اورشعور کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ صو بائی وزیر قانون و پارلیما نی امور سکندر میندرو کی جانب سے پیش کئے گئے بل کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز جیسے موذی مرض سے متعلق عوام کو شعور اور اس کے علاج کے لئے معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔ اِس موقع پر وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایڈر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے نصاب میں بھی اس کے بارے میں معلومات شامل کی جانی چاہیے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر تک کے لئے ملتوی ہو گیا ہے۔