20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:35
پی آئی اے کا حج آپریشن جاری:ساڑھے 22عازمین مکہ پہنچ چکے
جیو نیوز - کراچی …قومی ایئر لائن پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہے اس دوران پی آئی اے کی55خصوصی حج پروازوں کے ذریعے22,500ہزار عازمین حج حجاز مقدس پہنچائے جاچکے ہیں۔ پی آئی اے نے مجموعی طور پر حا لیہ حج آپریشن کے پہلے بارہ دنوں میں55 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 22 ہزار500 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا ہے۔اب تک کراچی سے 7پروازوں کے ذریعے ،2,913 ،لاہور سے9 پروازوں کے ذریعے 4,457 اسلام آباد سے9 پروازوں کے ذریعے4,311 ،پشاور سے15پروازوں کے ذریعے5,164 ، کوئٹہ سے8 پروازوں کے ذریعے2,627 اور ملتان سے6 پروازوں کے ذریعے3,014 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق ہفتہ21 ستمبر کو5 خصوصی حج پروازیں چلائی جائیں گی جن میں پشاور سے دو جبکہ کراچی، ملتان اورکوئٹہ سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔