20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:35
چمن: موٹرسائیکل میں نصب بارود پھٹنے سے دو افراد زخمی
جیو نیوز - چمن …چمن میں قائم پیٹرول پمپ کیساتھ کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارود پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ مال روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک پیٹرول پمپ کیساتھ کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے پیٹرول پمپ پر کھڑے2افراد شدید زخمی ہوئے، دو گاڑیوں اور قریبی دکانوں کو نقصان پہنچا،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔