تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 19:35

کراچی کی 23ہزارایکڑ زمین پر سرکاری اداروں کا قبضہ ہے،ریونیو بورڈ

جیو نیوز - کراچی …سپریم کورٹ کی لارجر بینچ کو محکمہ بورڈ آف ریونیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کراچی کی 23ہزار 240ایکڑ زمین پر سرکاری اداروں کا قبضہ ہے،ان اداروں میں کے پی ٹی،کینپ،پورٹ قاسم،ملیرکینٹ،ڈی ایچ اے و دیگر شامل ہیں۔کراچی بے امنی عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران محکمہ بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی کی 6لاکھ36ہزار427ایکڑزمین کاسروے کیاجاچکاہے۔شہرکی 23ہزار 240ایکڑ زمین پر سرکاری اداروں کا قبضہ ہے۔کراچی کی زمینوں پرکے پی ٹی،کینپ،پورٹ قاسم،ملیرکینٹ،ڈی ایچ اے،ملیرکینٹ کاقبضہ ہے۔جبکہ پرائیوٹ قبضے میں ملیراورغربی شامل ہیں۔محکمہ ریونیوزمینوں پرقبضہ گاوٴں،پولٹری فارم اوررہائشی مکانات بناکرکیاگیا۔ڈی ایچ اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ2005میں صدرپاکستان نے ملٹری اسٹیٹ آفس کی زمین ڈی ایچ اے کو 99سالہ لیزپردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ زمین ملٹری اسٹیٹ کی نہیں صوبے کی ہے،صدرکسی کونہیں دے سکتے۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ جوزمین کنٹونمنٹ کے استعمال کی نہ ہووہ واپس صوبے کودیدی جاتی ہے۔کنٹونمنٹ کو زمین عارضی طور پر دی جاتی ہے،ملکیت صوبے کی رہتی ہے۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر زمینوں پر قبضہ شدہ گوٹھوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو اپنا موقف پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.